۱۱ آبان ۱۴۰۳ |۲۸ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Nov 1, 2024
دیدار

حوزہ/ حوزہ علمیہ قم کے طلاب و فضلاء کے ایک وفد نے مجمع الصادق علیہ السلام، حزب اللہ کے دفتر میں حاضر ہو کر شہداء مقاومت خصوصا عالم مجاہد شہید سید ہاشم صفی الدین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین رضوی مہر نے حوزہ علمیہ قم کے طلباء و فضلاء کے ہمراہ سید ہاشم صفی الدین کے کزن اور حزب اللہ کے دفتر کے رئیس شیخ معین دقیق سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر تبریک و تعزیت پیش کی۔ قرآن کریم کی تلاوت اور فاتحہ خوانی کے ذریعہ شہداء مقاومت کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس ملاقات کے آغاز میں حجت الاسلام والمسلمین رضوی مہر نے کہا: آج ان عظیم شہداء کی تصاویر ہمارے سامنے ہے جو سید الشہداء علیہ السلام کے اصحاب کی طرح آخری دم تک حق کی راہ میں ثابت قدم رہے اور فیض شہادت سے ہمکنار ہوئے۔

انہوں نے کہا: آج ہم ان ملکوتی مجاہدین کے خون کے ساتھ عہد کرتے ہیں کہ ہم کبھی بھی ان کے راستے کو ترک نہیں گے۔

حجت الاسلام والمسلمین رضوی مہر نے مزید کہا: سید ہاشم صفی الدین وہ عظیم شخصیت ہیں کہ انہیں اگر مقاومت کا علمبردار کہا جائے تو یہ بات مبالغہ نہیں ہو گی۔ وہ حضرت عباس علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے اپنی آخری سانس تک سید مقاومت کے ساتھ کھڑے رہے اور شہادت کا درجہ پایا۔

انہوں نے مزید کہا: دنیا کے تمام مسلمان صہیونیوں کی خیانت، ظلم اور سازشوں کا جواب دینے کے لیے آمادہ ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .